ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / طلبا کو اخلاق و کردار کی تعلیم دینے والا ہی حقیقی استاد ہوتاہے، مرڈیشور میں آر این ایس پی یو کالج کے سالانہ جلسے کاانعقاد

طلبا کو اخلاق و کردار کی تعلیم دینے والا ہی حقیقی استاد ہوتاہے، مرڈیشور میں آر این ایس پی یو کالج کے سالانہ جلسے کاانعقاد

Wed, 21 Dec 2016 20:06:36    S.O. News Service

بھٹکل:21 /ڈسمبر  (ایس او نیوز) طلبا کی زندگی میں کردار بہت اہم ہوتے ہیں، انہیں اخلاق  و کردار کی تعلیم دینے والا استاد ہوتاہے، تعلیم کے لئے غربت کبھی راستہ نہیں  روکتی، ان باتوں کا اظہار کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے رجسٹرار ڈاکٹر نجلنگپا مٹی ہال نے کیا۔

وہ یہاں مرڈیشور کے آر این ایس پی یو اور ڈگر ی کالج کے سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےخطاب کررہے تھے۔ غربت سے کوئی بھی تعلیم  سے دور نہیں رہ سکتا، بس حوصلہ چاہئے پھر سب ممکن ہوجاتاہے، تہذیب، کردار اور اخلاق سے روحانی طاقت میں اضافہ ہوتاہے، ڈاکٹر گنپتی شٹی ایکارو نے خطاب میں فکری قوت میں اضافہ کرتے ہوئے بہترین شہری ہونےکی اپیل کی ۔ آراین ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے جلسہ کی صدارت کی۔ آراین ایس جنرل مینجر کے منجوناتھ شٹی موجود تھے۔ سنتھیا ٹیلین اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ۔ پی یو پرنسپال مادھو پی نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ لکچرر ایم ایس ہیگڈے نے استقبال کیا۔ کنڑا لکچرر گنپتی کائی کنی نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر شری نواس نے نظامت کی۔ جلسہ کے بعد طلبا نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔


Share: